کارکن مشکل گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،فرید رحمن
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمن نے ہفتہ کو ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ورکرز اس مشکل کی گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی ورکرز وزیراعظم پاکستان کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے صدر فرید رحمن نے فوری طور پر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے پارٹی عہدیداروں کی ذمہ داری لگا دی تمام یوسی میں پارٹی کارکنان کو فوکل پرسن مقرر کردیا تاکہ وہ نچلی سطح پر ٹائیگرفورس بنانے میں اپنا اپنا کام کرسکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صحیح معنوں میں بلاک کوڈ لیول تک مستحق لوگوں کی لسٹیں تیار کی جائیں گی اس موقع پر عہدیداران نے پارٹی صدر کو یقین دلایا کے پارٹی ورکرز اور یوتھ کے جوان اصل حقداروں تک ان کا حق پہنچائیں گے دریں اثناء ریجنل صدر فرید رحمٰن نے کچی آبادی فرانس کالونی ایف سیون کا دورہ کیا اور لاک ڈائون سے متاثرہ غریب گھرانوں میں کیش تقسیم کیا ۔