عجب خوف قضا ہے دورتک لوگو…
عجب خوف قضا ہے دورتک لوگو
حصارمرگ میں ساری فضاہے دورتک لوگو
گلی کوچوں میں شاہراہوں پہ آبادی میں لرزاں ہے
کرونائی تماشہ موت کی وادی میں لرزاں ہے
ہیں ساری طاقتیں لرزاں سمجھ میں کچھ نہیں آتا
علاج گردش دوران سمجھ میں کچھ نہیں آتا؟
اب ایسی بے بسی اور بے کسی میں کون آئیگا؟
بس اک دست دعاہے جوہمیں رستہ دکھائے گا
چلے لوگو ۔ درآل محمدﷺ پرچلیں لوگو
اسی زندہ وسیلے سے خداسے زندگی مانگیں
بہت گہرااندھیراہے انہی سے روشنی مانگیں
معروف شاعراہل بیعت ڈاکٹرہلال نقوی جوایک عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں آج ان کی انسانیت کے دردبھری یہ آہ وبکا جب عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم سرورسے سنی تو رونگھٹے کھڑے ہوں گئے آنسوتھے کہ تھم نہ سکے اور پلکوں سے رواں ہوں گئے موبائل ہاتھ میں لیے اسٹیس چیک کرنا ، مختلف ویب سائٹ پرجاکرہر خبرپرنظردوڑانا روزکامعمول ہے، سپرطاقت امریلہ ،برطانیہ ،چین ،اٹلی ،اسپین سمیت دنیاکے ایک سوننانوے ممالک کوروناکے نشانے پرہیں اورچین کے شہرووہان سے پھیلنے والایہ موذی وائرس ابتک دنیاکی 7ارب آبادی میں 27 ہزارسے زائدانسانی زندگیاں نگل چکاہے ؟اٹلی کی ایک سڑک پرلائن سے پڑے کورونائیوں کی وائرل تصویرنے تو دل دہلادیئے کوئی دنیاپرآنے والی اس آفت کوموت کی وباکہہ رہاہے توکوئی اسے کمیائی جنگ قرار دے رہاہے توکسی نے اسے نیوورلڈآرڈرسے تشبیہہ دے ڈالی بادشاہ ہوفقیرحاکم یاحقیر چاہے کوئی زبان بولنے ہویاکسی بھی مذہب
کاپیروکاراس عالمگیر وباکے نشانے پرہیں ؟برطانیہ کے شہزادہ چارلس سے لے کروزیراعظم بورس جانسن موذی مرض کاشکارہوچکے ہیں؟برطانیہ میں خوف کایہ عالم ہے کہ جان بوجھ کرکھانسنے پر2سال قیدکی سزاسنائی جاچکی ہے؟چین سے ہزاروں ٹیسٹنگ کٹس کے ہمراہ ماہرین ڈاکٹرزکی ٹیم طبی رسدلے کرپاکستان پہنچ چکی ہے پاکستان میں لاک ڈاون سخت کرتے ہوئے نمازکے اجتماعات پربھی پابندی ہے اورخلاف ورزی پرنمازجمعہ پڑھانے والے کئی پیش امام آج ضمانتوں کیلئے عدالت کی چوکھٹ پرکھڑے ہیں؟ خطے میں یمن ،شام اورکشمیربھی موجودہیںسوچ رہاہوں کی ایسی کوئی ہولناک خبرابتک وہاں سے کیوں نہ آئی؟گوگل پہ سرچ کیا تو حیران ہوں کہ یمن میں ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا؟ نہ شام اورکشمیر سے کوئی ہولناک خبر آئی ؟ سوچتاہوں ؟ جب یمن پہ اسلامی سپہ سالار اندھا دھند گولہ باری کر رہے تھے اور یمنی اپنے بچوں کے چیتھڑے اٹھا اٹھا کردنیاسے زندگی کی بھیک مانگ رہے تھے ؟شام میں کمسن بچوں کی گردنیں کاٹ کرجب درختوں پہ لٹکائی جا رہی تھیں؟شامی لڑکیوں سے سات سات اسلامی مجاہدین جہاد النکاح کر رہے تھے؟اورہم پمفلٹ ہاتھوں میں پکڑکرمیراجسم میری مرضی جیسے شرمناک کے نعرے لگارہے تھے ؟کشمیر کی بیٹیاں اپنی عصمتیں لْٹارہی تھیں تب یہ دنیا صرف ایک تماشائی تھی؟ہمارے مسلم حکمراں ظالم قوتوں کا ساتھ دے رہے تھے، یمنی ، شامی اور کشمیری گڑ گڑاتے رہے مگر ہم گونگے بہرے بنے سپرطاقتوں کی صف میں آنے کیلئے سیاسی پنڈتوں کی ساتھ سرجوڑے بیٹھے رہے؟ظلم کاشکارایک شامی بچی دنیاسے جاتے جاتے گڑگڑاکرکہنے لگی کہ میں اوپرجاکراللہ سے فریادکروں گی آج اللہ نے اس کی فریادسن لی ہے؟آج دنیاکے ظالم قوتیں ہم سے زیادہ کوروناکے خوف کاشکارہیں امریکہ میں صورتحال دن بدن گھمبیرہوتی جارہی ہے آج پوری دنیا کو اپنی موت دکھائی دے رہی ہے ؟کرونائی مریض اتنے ہیں کہ اسپتالوں میں ان کے لیے بیڈتک میسرنہیں؟کئی ممالک میں کوروناوباء کی لپیٹ میں آکرلوگ ایسے مر رہے ہیں کہ ان کے اپنے ہی میتوں سے گزبھرکافاصلہ لیے کھڑے ہیں غسل تودورکی بات ہے وہ اپنے پیاروں کی شکل بھی دیکھنے کے روادارنہیں؟نہ انہیں کوئی غسل اورنہ ہی کفن میسرہے؟کئی ممالک میں رسیوں سے باندھ کرقبروں میں اتاراجارہاہے توکسی کوشاپر میں لپیٹ کر گڑھے میں دھکیلاجا رہاہے؟آج ہم مر رہے ہیں اور یمنی، شامی اور کشمیر ی کی آنکھیں نم ہیں ؟ دنیاکورونا کے خوف سے آج لاک ڈاون اورکرفیولگارہی ہے میرا رب جوبڑاکارساز ہے اس نے کشمیریوں کواس وباء سے محفوظ کرنے کیلئے تین ماہ پہلے سے گھروں تک محدود کرچکاہے یہی وجہ کہ آج کشمیری ہم سے زیادہ محفوظ ہیں؟ کل ہمیں حی علی الصلوۃ کی صدا آتی تھیں تو ہم خدا کے دربارمیں جانے سے کترا تے تھے آج ہم اس کے گھر جانا چاہتے ہیں پررب کادرہمارے لیے بندہوچکاہے کہتے ہیں جب آپ ظلم پہ خاموش رہیں گے تو آپ کاشماربھی ظالموں میں شمارکیاجائیگا آج ہم آدھی رات کو چھتوں پہ جاکر اذانیں دیں یا ساری رات سجدے میں پڑے رہیں مظلوموں کاحساب تو برابردیناہوگامظلوموں کی آہیں آج عرش تک پہنچ چکی ہیں اگرہم اپنے رب کوراضی کرناچاہتے ہیں توجس جس پربھی ظلم کیاہے پہلے اس سے معافی مانگیں پھراللہ کی بارگاہ میں کثرت سے گناہوں پر توبہ استغفارکریں ،کثرت سے درودشریف پڑھیں اوررب کواس کے محبوب کاواسطہ دے دے کرمعافی کے طلبگاربنیں اپنی اندربندگی کوپیداکریں اورسجدہ ریزہوجائیں
بقول بابابھلے شاہ
پڑھ پڑھ کتاباں علم دیاتوں نام رکھ لیاقاضی
ہتھ وچ پڑھ کے تلوارتونام رکھ لیاغازی
مکے مدینے گھوم آیاتونام رکھ لیاحاجی
اوبھلیا؟ حاصل کی کیتاجے تورب نہ کیتاراضی ۔