مشکل وقت میں فرائض ادا کرنے والے خراج تحسین کے حقدار ہیں: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ملک و قوم کی خاطر اپنے فرائض انجام دینے والے ہر شعبے سے منسلک افراد خراج تحسین کے حقدار ہیں۔ پاک آرمی‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان‘ ڈاکٹرز‘ ہیلتھ پروفیشنل‘ پیرا میڈیکل سٹاف نے قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ جذبہ بہت قیمتی ہے قومیں مشکل حالات میں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں ہمارا انفرادی اور اجتماعی فائدہ ہے۔ اس وقت قومی سوچ اور عوام میں شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کا خیال رکھنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔