قرضوں کو ری شیڈول کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکل دی جائے:بزنسمین فرنٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور بزنسمین فرنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وبا اور ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث معیشت کو درپیش غیر معمولی حالات کو پیش نظر آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدہ کی شرائط کو نرم کرانیاور لئے گئے قرضوں کو ری شیڈول کروانے کے حوالے سے فوری اعلی سطح کی ٹیم کی تشکیل دی جائے ، جو کہ بین الاقوامی ادارے سے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں رعایات لینے کی اہل ہو۔لاہور بزنسمین فرنٹ نے کہا کہ موجودہ غیر معمولی حالات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ھے ایسے میں حکومت کی سنجیدہ کاوش پاکستان کو نہ صرف آئی ایم ایف کے سخت پروگرام سے باھر نکال سکتی ھے بلکہ حاصل کی جانیوالی رعایات ملک میں جاری وبآ، غربت کے خاتمے،کاروباری مندے اور معیشت کی بحالی پر خرچ کی جا سکتی ہیں۔