کیمپ جیل میں قتل کا ملزم ہارٹ اٹیک سے دم توڑ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) کیمپ جیل میں قتل کے کیس کا ملزم ہارٹ اٹیک سے دم توڑ گیا متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھیجوادی گئی معلوم ہوا ہے کہ کیمپ جیل میں 25 سالہ رمضان قتل کے الزام میں قید تھا ملزم چینوٹ کا رہایشی تھا گزشتہ روز محمد رمضان کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ہوئی جس پر اسے فوری طور پر جیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔