پرائیویٹ سکولز اونرز اور استاتذہ کرام جنہیں ہمیشہ کچھ ارباب اختیار نے مافیا بنا کر پیش کیا؟ آخر یہ کون ہیں ؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں پرائیویٹ سکولز کے اونرز وہ ہیں جنہوں نے قوم کے بچوں کو ہمیشہ مقدم رکھا ۔ فرنیچر، کلاس رومز، سہولیات، فیکلٹی، سکیورٹی اور سب سے بڑھ کر مثالی تعلیمی ماحول دیا ۔ ضرورت پڑی تو سکولز مالکان نے قوم کا ساتھ دیا ۔ چار چار ماہ کی فیسیں ملتوی کیں ۔بیسیوں دفعہ کئی والدین نے اس رعایت کا فائدہ اٹھایا اور سکول معہ فیس چھوڑ دیا پھر بھی مالکان نے ایسے والدین کا راستہ روکا نہ فیس کا تقاضا کیا؟ مستزاد نئے سال کا کورس کمزور مالی پوزیشن رکھنے والے والدین کو فراہم کیا تاکہ بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہوسکے ہمیشہ بہتر سے بہتر علمی خدمت کی کوشش کی ۔پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ بلاشبہ بہت کم مراعات کے باوجود دن رات بچوں کی پڑھائی کے لئے تیار رہتے ہیں۔ڈیلی پراگریس ، ویکلی ، ماہانہ اور سالانہ رپورٹس، ٹیسٹ میکنگ اور چیکنگ، پلانرز، کاپیز اور بہت کچھ… اس کے باوجود انتھک اور بے لوث لگن انکی پہچان بنتی ہے ۔سب سے بڑھکر یہ گروپ یعنی اونرز اور ٹیچرز ہمہ وقت بچوں کے روشن مسقبل کے لئے مصروف عمل نظر آتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بچوں کو لکھنا، پڑھنا، کھانا، پینا، بولنا اور آگے بڑھنا سکھایا ۔ہمیشہ سر اٹھا کے جینا سکھایا اور آج مالکان سب سر جھکا ئے کھڑے ہیں ۔ انہیں ستائش ملنی چاہیئے تھی، تنقید کی گئی، حوصلہ ملنا چاہیئے تھا، حوصلہ شکنی کی گئی، تعاون ملنا چاہیئے تھا ، رکاوٹیں ڈالی گئیں مگر پھر بھی انہوں نے بچوں کو پڑھایا سر اٹھا کے جینا سکھایا ۔اب موجودہ حالات میں والدین کا فرض ہے کہ آپ سکولز مالکان کا سر نہ جھکنے دیں ، بہت سوں کی بلڈنگز کرائے کی ہیں، ہر ماہ کی دس تاریخ کوکرایہ دینا ضروری ہوتا ہے ۔ انہیں مجبوری سنائیں تو وہ بھی ہمیں مافیا کا رکن سمجھتا ہے ۔ بلڈنگز سے بے دخل کرنے کا کہا جاتا ہے ۔ ہر ماہ کے آغاز پر اساتذہ انہی لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں ۔ بجلی، گیس، پٹرول، سکیورٹی گارڈز اور نجانے کون کون سے واجبات ان کے منتظر ہوتے ہیں ۔ ایسے میں یہ فرمان آتا ہے آپ فیسیں نہ لیں، والدین سمجھتے ہیں کہ بچے سکول نہیں گئے تو ان کا کون سا خرچہ ہوا ہوگاجبکہ اخراجات میں ایک روپے کی کمی نہیں آئی ،الٹا جھوں نے ادھار کتابیں لیں تھیں، 4،4 ماہ کی فیس واجب الدا تھی وہ فون سننے کے روادار نہیں ۔یاد رکھئے انہی اساتذہ نے بچوں کو سر اٹھا کے چلنا اور جینا سکھایا ہے ۔پلیز آگے بڑھیں اور آج سکولز اونرز کے جھکے سر کا مان رکھیں ۔ وقت پر فیسیں ادا کرکے ان اداروں کو بند ہونے بچائیے ،کہیں ایسا نہ ہو کہ اساتذہ نے جو کچھ پڑھایا اور سکھایا ہے وہ اپنی تاثیر کھوبیٹھے …!!!( چوہدری عبید اللہ ، صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز 03333388118
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024