سندھ کی جیلوں میں کرونا کی روک تھام کے لیے اہم اقدمات
کراچی(این این آئی)سندھ کی جیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم اقدمات چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی جیلوں میں سینیٹائزر، ماسک کی سپلائی، گلوز اور اسپرے فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے قبل اسکریننگ ٹیسٹ یقینی بنایا جائے،جبکہ کسی بھی ملزم کو تھانے کے لاک اپ میں بھیجنے سے قبل بھی اسکریننگ ٹیسٹ کرایاجائے، چیف جسٹس نے کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق انتظامات کا جائزہ لے کر تین روز میں سیشن ججز سے رپورٹ طلب کرلی۔