کروناوائرس کے باعث ایٹمی عدم پھیلا ئو معاہدہ( این پی ٹی) جائزہ کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ
اقوام متحدہ(شِنہوا) ایٹمی عدم پھیلا ئو معاہدہ (این پی ٹی)جائزہ کانفرنس 2020نوول کرونا وائرس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ایک سال کے لئے ملتوی کی جائے گی۔یہ بات اقوام متحدہ نے بتائی ہے ۔یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پریس دفتر نے بتایا کہ کروناوائرس کی صورتحال کے تناظر میں رکن ممالک نے جائزہ کانفرنس 2020 کو حالات سازگار ہونے تک بعد کی تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اپریل 2021 سے پہلے پہل انعقاد کیا جائے گا۔