بھارہ کہو،لاک ڈائو ن کا پانچواں روز،آمدورفت پر پابندی
بھارہ کہو (نیوز رپورٹر)لاک ڈائو ن کا پانچواں روز،بھارہ کہو و مضافات مکمل طور پر سیل ،آمدورفت پر پابندی،متوسط اور غریب طبقہ بھوک و افلاس سے تڑپنے لگا،کورونا سے بچائو مگر بھوک سے مرجائو۔ضلعی انتظامیہ کی بے حسی یا نااہلی۔اہل علاقہ بلک اٹھے۔تفصیلات کی مطابق دنیاء بھر کی طرح وطن عزیز میں کورونا کی وباء روز افزوں عروج کی جانب گامزن جبکہ بھارہ کہو کو کورونا کی وباء کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیئے جانے کے بعد مکمل طور پر سیل کردیا گیا،مقامی افراد کی آمدورفت پرمکمل پابندی مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی اقدامات تاحال نہ اٹھائے جانے کی بنا پرمتوسط ،غریب اور مزدور طبقہ انتظامیہ کے کورونا سے بچائو مگر بھوک سے مرجائو کی عملی تصویر نظر آنے لگا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اربن ایریاز کے اندر عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم سمیت راشن کی فراہمی اور دیگر عملی اقدامات کررہی ہے لیکن بھارہ کہو جسے مکمل طور پر سیل توکردیا گیا عوام کو گھروں میں مقید مگر انکے کھانے پینے اور راشن کی فراہمی کا کوئی موثر قدم تاحال نہ اٹھائے جانے بنا پر عام آدمی بلک رہا ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے اور حکام بالا سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان علاقوں میں جہاں عوام تڑپ رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ہر گزرتے روز یہ صورت حال سنگین ہوتی جائیگی اس لئے حکومت انتظامیہ اور ارباب اختیارات اس اہم اور پریشان کن معاملے کی حساسیت کا احساس کریں اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں