کشمیر جاری لاک ڈائون ختم کرانے کیلئے بڑے ممالک اپنا کردار ادا کریں، فخر امام
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں طویل عرصہ سے جاری لاک ڈائون ختم کرانے کے لئے دنیا کے بڑے ممالک اپنا کردار ادا کریں تاکہ گھروں میں محصور کشمیریوں کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں عالمی امدادی ادارے مدد کو آ سکیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے اس صورتحال میں یہ وقت ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ عالمی امدادی اداروں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے تاکہ محصور کشمیریوں تک امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس صوتحال میں یاسین ملک ، علی گیلانی، آسیہ اندرابی سمیت گرفتار حریت رہنمائوں کو فوری رہا کیا جائے۔