غزہ: فلسطینی وزارت صحت کی کرونا سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل
غزہ (اے پی پی) فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو23 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی برادری اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری مدد فراہم کرے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عاید کی گئی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ادویات کی شدید قلت ہے۔