مکرمی! پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات اعلیٰ حکام کی توجہ آن لائن کلاسز اور سمسٹر کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔ فاٹا اور پنجاب کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں اور بعض اوقات آن لائن لیکچر کی سمجھ بھی نہیں آتی اور کلاسزکے لیے مناسب انفراسٹرکچر بھی نہیں۔ کئی ایک یونیورسٹیوں نے بھی تجربے کے بعد آن لائن ٹیچنگ ملتوی کر دی۔ آن لائن ایجوکیشن سے طلبہ و طالبات کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اوردیگر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 31 مئی تک سمسٹر اور آن لائن کلاسز کو ملتوی کر دیاجائے۔ جیسا کہ حکومت نے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ (متاثرین طلبہ و طالبات)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024