خیبر پی کے ، بارشوں کا سلسلہ جاری‘ چھتیں گرنے سے بچی سمیت 6 جاں بحق
صوابی+لوئردیر ، اپر دیر ، باجوڑ(نامہ نگار+صباح نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث خیبر پی کے میں متعدد مقامات پر مکان کی چھت گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا ، باجوڑ میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے ۔ لوئر دیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گھرکی چھت گرنے سے2 بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔