انتقال کرنے والی خاتون میں کرونا کی تصدیق‘ گائوں قرنطینہ میں تبدیل
لوئردیر(صباح نیوز) لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ،گائوں میں قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ نے ایک جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گائوں کی خاتون کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیاکہ انتقال کر جانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گائوں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ۔ لوئر دیر میں کرونا وائرس سے بچائوکے لیے لاک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔