پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے فوج کے جوان آرٹیکل 245 کے تحت کا م کر رہے ہیں،پاک فوج کے دستے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج حکومتوں اور ضلعی انتطامیہ کی مدد کر رہی ہے،تمام انٹری پوائنٹس پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، فوج اور قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کی مؤثر پیٹرولنگ جاری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، تفتان میں 600افراد کے لیے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہےجبکہ چمن میں 805 خیموں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے،چمن کےگاؤں کلی فیضو میں 300افراد کے لیے کنٹینر میں قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024