اسلام آباد(صباح نیوز) رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابقرکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی ، اعجاز شاہ کے لیے وزارت کے قلمدان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) کے عہدے کے لیے بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کے تقرر پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے مشیر قومی سلامتی کا عہدہ خالی ہے،ان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے آئی بی کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا چنانچہ ان کی مشیر قومی سلامتی کے عہدے پر تعیناتی سے سیاسی تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے قابلِ اعتماد ساتھی تصور کیے جاتے تھے جو 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔وزیر داخلہ پنجاب کی حیثیت سے بریگیڈیئر اعجاز شاہ پر مسلم لیگ قائداعظم اور پی پی پی پیٹریاٹ بنانے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں وال سٹریٹ جنرل کے صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے ماسٹر مائنڈ عمر سعید شیخ نے بریگیڈیئر اعجاز شاہ کے ذریعے سرینڈر کیا تھا۔جنرل (ر)مشرف نے انہیں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کے طور پر نامزد کیا تھا لیکن کینبرا نے انہیں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38