سی پیک میں صوبے کا حصہ بڑھایا جائے,منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سی پیک پر ماضی میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، مغربی روٹ پر حقیقی معنوں میں کام شروع ہوا، سی پیک میں صوبے کا حصہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کے معترف ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، سی پیک سے متعلق ماضی میں کئی وعدے پورے نہیں کیے گئے، سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ماضی میں بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے۔ ماضی میں بلوچستان میں دکھاوے کی سیاست کی گئی،بلوچستان کے مسائل کاحل موجودہ صوبائی اوروفاقی حکومت کی ترجیحات ہیں،کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑاشہر ہے ،بلوچستان کے عوام کو ان کی دہلیزتک سہولیات پہنچائیں گے۔ بلوچستان حکومت نے گورننس کے نظام کو بہتربنایاکیونکہ گڈگورننس اورشفافیت کے بغیرنظام نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان کے پیچھے اداروں کی قربانیاں ہیں آج کا بلوچستان ماضی سے بہت بہتر ہے،بلوچستان پسماندگی اور تنازعات کا شکار رہاہے۔ بلوچستان کو ملکی ترقی کا ضامن بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا افتتاح طبی مسائل کے حل کے لیے اہم ہے، وزیر اعظم بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔