وزیراعظم نیوزی لینڈ کو تقریرکا اختتام اسلام علیکم سے کرنے پر شرکا کا کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش
وزیراعظم نیوزی لینڈ کو تقریرکا اختتام اسلام علیکم کے الفاظ سے کرنے پرتقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش کیا۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، جاں بحق افراد کے لواحقین اور پچاس سے زائد ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے وزیراعظم نیوزی لینڈ کو تقریرکا اختتام اسلام علیکم کے الفاظ سے کرنے پرتقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش کیااس سے قبل میئرکرائسٹ چرچ نے کہا کہ مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو 2 مساجد پر حملے میں 50 نمازی شہیداور40زخمی ہوئے تھے۔