کرائسٹ چرچ مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، جاں بحق افراد کے لواحقین اور پچاس سے زائد ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد دوسرے جمعہ کے موقع پر النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں شہدا کو یاد کیا گیا۔ جمعہ کے روز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہونے والی قومی دعائیہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ پاکستان کی نمائندگی نیوزی لینڈ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے کی۔وزیراعظم جسینڈا آرڈرن روایتی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38