امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کوبلاروک ٹوک ملک میں داخلے کی اجازت دینے کادعویٰ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھرمیکسیکوسرحدبند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے ہندوراس، گوئٹے مالااورالسلویڈور پرتنقیدکی ہے کہ انہوں نے امریکہ سے رقم لی ہے۔ لیکن اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا۔ادھرمیکسیکوکے صدر Andres Manuel Lopez نے صدرٹرمپ کی تنقیدکو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ملک نے اس حوالے سے منصوبے وضع کئے ہیں جن پرعملدرآمد ہورہاہے۔