اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے انسدا د دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اتفاق رائے پرزوردیاہے۔دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مالیاتی وسائل کی روک تھام کے حوالے سے سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مالیاتی نظام میں اس سلسلے میں کئے گئے مختلف اقدامات سے ان مسائل پرقابوپانے میں کافی مدد ملی ہے۔
پاکستانی مندوب نے اس موقع پرمختلف علاقوں اورملکوں میں بیرونی مداخلت اورغاصبانہ قبضے کے اثرات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ دیرینہ تنازعات سے ترقی کے عمل کونقصان پہنچتاہے۔