ساہیوال جیل میں تشدد کیخلاف قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کے قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے رویہ کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی۔ ایک جیل وارڈر نے قیدی شاہ نواز کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر قیدیوں نے احتجاج کیا اور اپنے اپنے سیل میں بھوک ہڑتال کر کے بیٹھے رہے۔ قیدیوں کا مطالبہ ہے جیل وارڈر پر غیر قانونی تشدد کا پرچہ دیا جائے۔