پاکستان نے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے شواہد افغان حکومت کوفراہم کردئیے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے کالعدم دہشتگرد گروہوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پرمبنی مراسلہ افغان سفارت خانے کے حوالے کردیا. مراسلے میں افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں اوران کی افغانستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں،احتجاجی مراسلے میں سوات میں پاک فوج کے یونٹ پرحملے میں افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں.ترجمان دفترخارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان،جماعت الاحراراوردیگردہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں،ان کی مالی امداد کے ذرائع،ان کے لئے منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.