ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 تک پہنچ گئی ہے: الیکشن کمیشن
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے چار کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 353 خواتین جبکہ پانچ کروڑ 84 لاکھ 63 زہار 228 مردوں کے ہیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2018ءمیں ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹروں میں سے پنجاب میں پانچ کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار 95، سندھ میں دو کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار 571، بلوچستان میں 41 لاکھ 94 ہزار 311، فاٹا میں 22 لاکھ 96 ہزار 849، وفاقی دارالحکومت میں 7 لاکھ 30 ہزار 197 میں ہیں۔ پنجاب میں مرد ووٹروں کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار 12 جبکہ خواتین 2 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 83، اسی طرح سندھ میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 75 ہزار 322 جبکہ خواتین ووٹر 97 لاکھ 97 ہزار 236 ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں مرد ووٹر 86 لاکھ 90 ہزار 376 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 65 لاکھ 49 ہزار 195، بلوچستان میں مرد ووٹر 24 لاکھ 28 ہزار 370 خواتین ووٹرز 17 لاکھ 65 ہزار 941، فاٹا میں مرد ووٹر 13 لاکھ 86 ہزار 32 خواتین ووٹرز 9 لاکھ 10 ہزار 817، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ مرد ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 116 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 41 ہزار 81 ہے۔