شریف ڈاکٹرائن ملک میں کرپشن کرنا ہے،عمران؛ وزیراعلیٰ بلوچستان کاوزیراعظم کیخلاف مارچ کااعلان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف ڈاکٹرائن کا مقصد ملک میں کرپشن کرنا ہے‘ شک ہے وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی‘وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پربات کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ چھانگا مانگا میں (ن) لیگ نے ہارس ٹریڈنگ شروع کی‘ زرداری اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا نوازشریف ہے‘نوازشریف نے وزیراعظم کی ڈوریاں پکڑی ہوئی ہیں تاکہ چوری بچ جائے۔وہ یہاں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پربات کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ چھانگا مانگا میں (ن) لیگ نے ہارس ٹریڈنگ شروع کی۔ہارس ٹریڈنگ (ن) لیگ نے شروع کی ہے۔تب وزیراعظم شاہد کہاں تھے؟سینیٹ کے چیئرمین اور سینیٹ الیکشن پرتنقید کرنا اس لیے ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کی ڈوریاں پکڑی ہوئی ہیں۔تاکہ چوری بچ جائے۔عمران خان نے کہاکہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی۔این آراو دے دو اور نوازشریف کوبچا لو۔وزیراعظم نے کونسی اصلاحات کروانی تھیں کیونکہ تھوڑا سا تووقت رہ گیا ہے۔ امریکی دورے پربھی مجھے شک ہے کہ یہ وہاں جاکرامریکیوں کے گھٹنے پکڑ لیں۔میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ باجوہ ڈاکٹرائن ملک کا تحفظ کرنا ہے لیکن شریف ڈاکٹرائن یہ ہے کہ دھاندلی کرکے پاور میں آؤاور میگاپراجیکٹ بناؤ اور پیسا بنا کراپنے بچوں کے نام پرکردو،پھر جب سزا ہو۔توکہوجمہوریت خطرے میں ہے اور مجھے کیوں نکالا کا شور مچاو۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ زرداری اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نوازشریف کرپٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں ہم اپنا چیئرمین لیکرآئے ہیں کیونکہ چیئرمین ہی سب کچھ ہوتا ہے ڈپٹی چیئرمین کے اختیارات نہیں ہوتے۔اس موقع پر نیوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پورے بلوچستان کی عوام مشکور ہے کہ عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مکمل سپورٹ کیا ہے۔الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا ہے۔ تمام پارٹیوں نے جمہوری طریقے سے ہمیں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے کابھرم رکھیں گے۔وزیراعظم کے رویے سے پورے پاکستان اور بلوچستان کوجھٹکا لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دلوں میں یا ہم نے نوازشریف کی جوبادشاہت دیکھی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی کے آنے سے سب خوش تھے کہ وزیراعظم عوامی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم مارچ کریں گے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان
وزیراعلیٰ بلوچستان کاچیئرمین سینیٹ کیلئے بیان پروزیراعظم کیخلاف مارچ کااعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کیخلاف اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ ہم ان کے خلاف مارچ کریں گے۔انہوں نے آج یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پورے بلوچستان کی عوام مشکور ہے کہ عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مکمل سپورٹ کیا ہے۔الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا ہے۔تمام پارٹیوں نے جمہوری طریقے سے ہمیں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے کابھرم رکھیں گے۔وزیراعظم کے رویے سے پورے پاکستان اور بلوچستان کوجھٹکا لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دلوں میں یا ہم نے نوازشریف کی جوبادشاہت دیکھی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی کے آنے سے سب خوش تھے کہ وزیراعظم عوامی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم مارچ کریں گے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے اور وزیراعظم کوبلوچستان کے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔