برطانوی وزیراعظم کایورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ملک کو متحد رکھنے کاعزم
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعداسے مضبوط اور متحدرکھیں گی۔تھریسامے نے اس عزم کے اظہارایسے وقت پر کیا ہے جب برطانیہ چند ماہ بعد یورپی یونین سے علیحدگی اختیارکرنے والاہے۔خاتون وزیراعظم انگلینڈ، شمالی آئر لینڈ،اسکاٹ لینڈ، ویلزکادورہ کریں گی اور یورپی یونین سے علیحدگی کے مخالفین اور حامیوں کو قائل کرنے کی کوشش کریں گی۔کچھ مہینوں میں برطانیہ اور یورپی یونین مستقبل میں ایک دوسرے تعلقات پر معاہدہ بھی کریں گے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ایک دوسرے سے الگ ہوجانے کا معاہدہ گزشتہ سال جون میں طے پاگیاہے تاہم باہمی تجارت کے معاملے پر اہم معاملات کا طے پانا باقی ہیں۔