مہرایکسپریس،کوہاٹ ایکسپریس کو چورا شریف ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کی اجازت
اسلام آباد(خبر نگار)ریلوے انتظامیہ نے آستانہ عالیہ چورا شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مہرایکسپریس، کوہاٹ ایکسپریس کو 5اپریل سے چورا شریف ریلوے اسٹیشن پر 1منٹ کے سٹاپ کی اجازت دیدی ہے۔ عقیدت مندوں کو یہ سہولت 5اپریل سے لیکر 8اپریل تک یعنی چار دن کیلئے حاصل ہوگی۔