سی ڈ ی اے نے دو دنوں میں 6.4 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کیے
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں واقع کمرشل پلاٹوں کا تین روزہ نیلام عام دوسرے دن 2.76 بلین روپے کے کمرشل پلاٹ نیلام کیے گئے۔ دوسرے روز بھی نیلام عام میںکاروباری افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اوربولی دیکر اپنی پسند کے کمرشل پلاٹ حاصل کئے۔سی ڈ ی اے نے تین روزہ کمرشل پلاٹوں کے پہلے دو دنوں میں 6.4 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کیے ہیں ۔ تین روزہ کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے دوسرے دن 12 پلاٹوں کی سب سے زیادہ بولی پر اختتام کیا گیا۔