اسلام آبادمیں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 10 ہزار 397 فی مکعب میٹر ہو گئی:محکمہ موسمیات
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وفاقی دارلحکومت میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 10 ہزار 397 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق بدھ کو جنگلی شہتوت کے پولن کی سب سے زیادہ مقدار ایچ ایٹ میں 10 ہزار 381 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر سیکٹرز میں پولن کی مقدار تقریبا ختم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ موسم بہار میں پولن کی مقدار بڑھنے سے پولن الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، طبی ماہرین نے الرجی کے متاثرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عام لوگوں کی آگاہی کے لئے پولن سے متعلق معلومات باقاعدگی کے ساتھ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی معلومات جاری کی جاتی ہیں۔