چاکلیٹ میوزیم کے بعد ’بکلاوہ‘ میوزیم آ گیا
استنبول (نیٹ نیوز) ترکی کے جنوبی صوبے غازی عتاب میں ایک ڈاکٹر نے ترکی کی معروف مٹھائی ’بکلاوہ‘ کا میوزیم قائم کیا ہے۔ اوگوز خان سائیگیلی نامی اس ڈاکٹر نے جرمنی میں چاکلیٹ میوزیم دیکھا تو انہیں اچھوتے منصوبے کا خیال آیا۔