سعودی ولی عہد سے ملا قات ‘یمن جنگ کا سیاسی حل تلاش کیا جائے: انٹوینو گوئٹرس
صنعا‘ نیویارک (نیوز ایجنسیاں + اے ایف پی) یمنی فوج نے لج میں پیشقدمی کرتے ہوئے طیبہ الاسم فوجی کیمپس پر قبضہ کر لیا۔ روسی سفیر نے کہا ہے کہ دنیا حوثی باغیوں کی بغاوت تسلیم نہیں کرتی۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوینو گوئٹرس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا یمن تنازع کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔ شہزادے نے یمن کے لئے 930 ملین ڈالر کا چیک حوالے کیا۔ گوئٹرس نے شکریہ ادا کیاجبکہ یمن کے شورش زدہ ضلع میں جھڑپ کے سبب دس فوجی اور پانچ جنگجو مارے گئے۔