فوجی تنصیبات کو پارسل بم بھیجنے والا مشتبہ شخص گرفتار
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے فوجی تنصیبات کو پارسل بم بھیجنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔43 سالہ اِس شخص کی شناخت تھان کونگ پھان کے طور پر کی گئی ہے۔ ایف بی آئی نے بتایا اْنہیں شمال مغربی ریاست واشنگٹن کے ایوریٹ قصبے میں اْن کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ سیاٹل فیلڈ آفس میں ایف بی آئی کی خاتون ترجمان، این ڈائٹرخ نے بتایا ابھی تک اْن کی کسی دہشت گرد تنظیم یا نظرئے سے وابستگی کا پتہ نہیں چلا۔