بھارتی ریلوے حکام کی غفلت ،نئی دلی جانے والے مسافروں کو پرانی دلی پہنچادیا
نئی دلی (اے این این)بھارت میں ریلوے حکام کی غفلت کی سزا مسافروں کومل گئی، جانا تھا نئی دلی ،پہنچ گئے پرانی دلی۔بھارتی اخبار کے مطابق پانی پت سے چلی مسافرٹرین نئی دلی کے بجائے پرانی دلی پہنچ گئی۔ریلوے حکام نے غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ دونوں ٹرینوں کا وقت ایک ہی تھا،اس لئے گڑ بڑ ہوئی ۔حکام کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے مسافر ٹرین کی منزل بدل جائے۔