کراچی: حماد صدیقی کے قریبی ساتھی رئیس الدین کی نشاندہی پر عیدگاہ میں دفن اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کراچی (آن لائن) سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کے قریبی ساتھی اور بدنام ٹارگٹ کلر رئیس الدین عرف ماما کی نشاندہی پر کورنگی عیدگاہ گرائونڈ سے مدفن اسلحہ و گولہ بارود اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مزید دو مقدمات انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوز ایکٹ کے تحت درج کر لئے گئے۔ اس سے قبل ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹائون اور تھانہ کورنگی میں 12 مقدمات درج تھے۔