شوکت ترین کی رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے
اسلام آباد ( وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ شوکت ترین نے انفرادی حثیت میں کسی منصوبے کی اجازت نہیں دی۔