شجاع خانزادہ قتل کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ قتل کیس میں1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی ۔بدھ کو صوبائی وزیر شجاع خانزادہ قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا اس موقعہ پر عدالت میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سماعت مزید کاروائی کیلئے ملتوی کردی گئی ۔