سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری کھلے عام نقل کا سلسلہ نہ تھم سکا
کراچی(آئی این پیس)سندھ بھر میں میٹرک امتحانات جاری ہیں جس کے امتحانی مراکزوں میں کھلے عام نقل کا سلسلہ تھم نہ سکا، بوٹی مافیا بھی سرگرم ہے، انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل طور پر ناکا م ہوگئی۔سندھ بھر میں میٹرک امتحانات سے قبل تعلیمی بورڈز کی جانب سے نقل روکنے کے بلند و بانگ دعوے کیے گئے تھے۔ تاہم صورت حال یکسر تبدیل ہی پائی گئی ہے سندھ بھر میں دفعہ 144 کے باوجود پیپر شروع ہوتے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر دستیاب حل شدہ پیپر سو سے دو سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے جب کے امتحانی مراکزوں میں بھی طلبہ و طالبات موبائل فون اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرنے میں مصروف ہیں۔