ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7ارب 32 کروڑ 42لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7ارب 32 کروڑ 42لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔