اغواء اور قتل کیس میں مقتول کی بیوی سمیت چار ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس نے تھانہ بنی گالہ کے اغواء اور قتل کیس میں مقتول کی بیوی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پستول 30بور اور مقتول کی گا ڑ ی بھی بر آمد کرلی گئی ایس پی انویسٹی گیشن زبیر شیخ نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مو ر خہ22-02-2018کو مدعی مقدمہ راجہ ناصر رضا سکنہ تمیر اسلام آ باد نے تھا نہ لو ہی بھیر میں درخو است دی تھی کہ اس کا چچا زاد بھا ئی 35/36 سالہ راجہ یا سر مر تضیٰ ایڈ ووکیٹ جو پا کستا ن ٹا ئون فیز ون میں اپنی فیملی کے سا تھ رہا ئش پذیر تھا گزشتہ روز اپنی گا ڑ ی نمبر AEG-854کر ولا پر گھر سے نکلا لیکن پھر واپس نہیں آیا جس کے متعلق تما م عزیز وں و دوستو ں سے معلوما ت کیں مگر کو ئی علم نہ ہو سکاجسے نا معلو م ملزمان نے اغو اء کر لیا ہے مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 63/18 مورخہ22-02-2018 زیر دفعہ 365درج کیا اور تفتیش کے دوران 23-02-2018کو مغو ی یا سر مر تضیٰ کی نعش بنی گا لہ روڈ گرین ایر یا سے مل گئی جسے اسلحہ آ تشین سے فائر نگ کرکے قتل کیاگیا تھا آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری نے مقدمہ کی سنگین نو عیت کے پیش نظر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی کو ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا جنہو ں نیٹیم تشکیل دی دوران تفتیش پولیس کو ابتدائی طو ر پر شک ہو ا کہ مقتول کی بیوی بھی اس قتل میں ملوث ہو سکتی ہے لہذا پولیس نے اس کی نگرانی شروع کر دی دوران تفتیش یہ بات بھی واضح ہو ئی کہ مقتول رات کے آ خر ی پہر اپنا مو با ئل چھو ڑ کر با ہر نہیں گیا بلکہ مقتول کی بیو ی کا تعلق ملزم محمد شاہد سے تھا جس نے رات کو گھر کو دروازہ کھلا چھو ڑا اور مقتول کو ملزمان کے ساتھ ملکر اغو اء کر وایا ملزمان نے مقتول کی گا ڑ ی پر راول ڈیم کے کنا رے بنی گالہ روڈ پر جا کر قتل کیااور حقائق چھپا نے کیلئے گا ڑ ی کو صا دق آ باد راولپنڈی کے علا قہ میں چھو ڑ دیا اور فرار ہو گئے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے آ لہ قتل پستول 30بور بھی بر آمد کرلیا، ملزمان محمد شاہد ولد غلام علی سکنہ اوچھڑی تحصیل جنڈ اٹک ، محمد ثقلین ولد عبد الغفار سکنہ اوچھڑی تحصیل جنڈ اٹک ، محمد وسیم ولد محمد نعیم ڈھو ک سرو ند تحصیل جنڈ ضلع اٹک اور مقتول کی بیوی صائمہ جا وید سکنہ ابیٹ آ باد شامل ہیں،مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے ہو می سائیڈ یو نٹ کی پولیس ٹیم کی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیااور آ ئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی ۔