نواز رضا کو صدارتی ایوارڈ ملنا خوش آئند ہے، ملک اختر علی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے تا حیات صدر حاجی ملک اختر علی نے سینئر صحافی اور پی ایف یو جے (دستور) کے صدر حاجی محمد نواز رضا کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی وصول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نواز رضا نے طویل صحافتی کیریئر اور زمانۂ طالب علمی میں گرانقدر قومی خدمات انجام دی ہیں اسلئے ان کو یہ ایوارڈ ملنا بہت خوش آئند اقدام ہے۔