ڈاکٹرکوکب نورانی اور دیگر علماء کرام کل جامعہ رضویہ ضیاء العلوم میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سیٹلائٹ ٹاؤن میں تین روزہ تقر ربات کے پہلے روزکل جمعہ 30 مارچ کو بعدنماز مغرب شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کی زیر صدارت ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر کوکب نورانی‘ مفتی محمد اکبر ہزاروی (جنوبی افریقہ) مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی (برطانیہ) مفتی محمد اقبال رضوی اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔