دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس،ملزم جاوید اختر کو2 سال قید سخت ،منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس میںملزم جاوید اختر کو2 سال قید سخت اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی ۔جبکہ سانحہ راجہ بازار کیس میں گواہان کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔ملزم جاوید اختر کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز وغیرہ برآمد کئے تھے،اسی عدالت میں سی ٹی ڈی کے ہی بارودی مواد کیس میں ملزم نعمت اللہ کے خلاف سماعت11 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس میں گواہان کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔ تھانہ گنجمنڈی کے سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان ندیم شاہ وغیرہ بھی حاضر تھے مگر طلبی کے باوجود گواہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انھیں دوبارہ سمن جاری کر دیے ۔