تعلیمی اداروںکو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محمد علی جناح پبلک سکول کے پرنسپل منصور احمد قدوسی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروںکو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نوجوان طلباء و طالبات قوم کا سرمایہ ہیں ۔ انہیں تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ۔وہ گزشتہ روز محمد علی جناح پبلک سکول 6thروڈ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔منصور احمد قدوسی نے کہا کہ ہماری موجودہ نسل جو اس وقت پاکستان کے سکولوں میں زیر تعلیم ہے وہ ہمارا روشن مستقبل ہے جس پر بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جناح پبلک سکول کو قائم ہوئے مختصر عرصہ ہوا ہے مگر اس ادارے نے اپنا مقام بنایا ہے ۔کیونکہ ہم طلبا کی تعداد کے بجائے تعلیم کے معیار پر توجہ دیتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے کی پہچان ایک معیاری تعلیمی ادارے کی ہونی چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل منصور احمد قدوسی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈل ، اسناد اور شیلڈ پیش کیں۔