آئندہ الیکشن میں چوہدری نثارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ملک لیاقت حسین
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین یونین کونسل 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان آج تک کوئی الیکشن نہیں ہارے اورآئندہ بھی نہیں ہارینگے کیونکہ پورے حلقے کے عوام ان کے ساتھ ہیں وہ قومی سطح کے سیاسی لیڈرہیں انہیں پارٹی ٹکٹ ملے یا نہ ملے یونین کونسلوں کے چیئرمین سیاسی وسماجی حلقے اورعوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں اورآئندہ الیکشن میں لوگوں نے ووٹ چوہدری نثارعلی خان کو دیکھ کردینا ہے نہ کہ ٹکٹ کودیکھ کر دینا ہے،آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے ان کے مقابلے میں آنیوالوں کی ضمانتیں ضبط کرادینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں معززین علاقہ کے ایک وفد سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نے عوام سے ہروقت رابطہ رکھااور جتنے ترقیاتی کام انہوں نے کرائے ہیں آج تک کوئی اپنے حلقے میں نہیں کراسکا یہی وجہ ہے یہاں کے عوام چوہدری نثارعلی خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا عملی طورپروہ آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے اظہارکرینگے۔