کو ر کما نڈر کراچی نے بہترین خدمات فراہم کر نے والے افسران کو اعزاز دیئے
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ایک پروقار اور نہایت سادہ تقریب میں مسلح افواج سے جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور سپاہیوں کو یوم پاکستان کے موقع پر ملکی اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں بہادری ،جراتمندی اور اپنے شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے نمایاں افسران کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 12فوج کے افسران کو ستارہ امتیاز (فوج) ،18کو تمغہ امتیاز ( فوجی) اور ایک افسر اور 5فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے انعامات ان کے اہل خانہ نے حاصل کئے جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی جوان ، افسران ، شہداء کے اہل خانہ اور غازیوں نے شرکت کی۔