واٹر کمیشن کا دورہ میرپور ساکرو ، تجا وزات ختم کر نے ، آر او پلا نٹ دینے کا حکم
میر پو ر سا کر و( نا مہ نگار) چیئر مین واٹر کمیشن ریٹائرڈ چیف جسٹس امیر ہانی مسلم نے میر پور ساکرو واٹر سپلائی کا دورہ کیااس مو قع پر ایریگیشن ڈیپاٹمنٹ، پبلک ہیلتھ ، ڈپٹی کمیشنر ٹھٹہ ،اسیسٹینٹ کمیشنر میر پور ساکرو اور ٹاؤن کمیٹی میر پور ساکرو کے یرمین ودیگر مو جو دتھے۔ چیئرمین واٹر کمیشن نے واٹر سپلائی پانی کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا فوری طور پر پانی کے تالاب کو خالی کرانے اور صاف کرنے کا حکم دیا اور میر پور ساکرو کے لئے آر او پلانٹ لگانے کا حکم دیا۔ واٹر سپلائی نہر کے کنارے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے ایریگیشن چیف کو احکامات دیئے۔نہر کے کنارے بنائی ہوئی دکانیں، گھر، سروس اسٹیشن کا گندہ پانی نہر میں آتا ہے اور وہی پانی تالاب میں کے ذریعے شہر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ٹاؤن کمیٹی چیئرمین نے بتایا کہ بارہا نوٹس دینے کے باوجود بھی تجاوزات نہیں ہٹ سکیں ہیں پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیدار مختیار پلیجو جوکہ پبلک ہیلتھ کے تمام کام ادھورے چھوڑ کر غائب ہے ۔پبلک ہیلتھ کے چیف کو ہدایت دی کہ مختیار پلیجو کے ڈیپازٹ ضبط کر کے نئے ٹھکیدار سے کام فوری مکمل کرایا جائے۔