کاغذی اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں حقیقی اسلامی ریاست کا قیام چاہتے ہیں‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم‘ مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں مختلف منصوبوں پر موجودہ حکومت اپوزیشن کی کچھ پارٹیوں کی بے جا رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے کام کر رہی ہیں میاں نوازشریف مخالفین کے شور شرابے کو نظر انداز کر کے یا کانوں میں روئی ڈال کر اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اپنی تمام توانائیاں صرف کر کے الیکشن 2018ء میں کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے میاں کی پالیسی کو کا میابی کی جانب درست قدم قرار دے رہے ہیں لیکن کچھ وطن دوست اس ملک کو مدنی ریاست بنانا چاہتے ہیں کاغذی اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں بلکہ حقیقی وہ ریاست دیکھنا چاہتے ہیں۔