خاتون افسر کی گریڈ 20میں ترقی سمیت 3 افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے خاتون افسر کو گریڈ 20 میں ترقی دینے سمیت تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کی منتظر افشاں کرن امتیاز کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ گلزار احمد ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر عامر اکبر کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔