احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آج فیصلہ سنائیگی‘ احتجاجی افسروں سے متعلق حکم محفوظ
لاہور (آئی این پی + اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ (آج) جمعرات کو سنائے گا۔ ادھر مقامی ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت نے احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے اور سول سیکرٹریٹ کے دفاتر کی تالہ بندی کرنے میں ملوث بیوروکریٹس کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور اس فیصلے کو تین اپریل کو فیصلہ سنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔