جے آئی ٹی رپورٹ خیالی پلاؤ ثابت ہو رہی ہے: آصف کرمانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ایک ‘‘خیالی پلاؤ ‘‘ رپورٹ ثابت ہو رہی ہے۔بدھ کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر محمد آصف کرمانی نے کہا کہ اللہ کی تائید اور عوام کی دعاؤں سے محمد نواز شریف انشا اللہ سرخرو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ہاتھوں سیاسی میدان میں بار بار پٹنے والے آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔